PTIکو تاریخی جھٹکا ، عمران خان کے دیرنہ ساتھی نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ، کپتان پریشان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کو زبردست دھچکا، اہم ترین رہنما نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق PTIکو بڑا دھچکا لگ گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع کے بھائی اور رکن اسمبلی لیاقت خٹک نے پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ
کیا ہے۔لیاقت خٹک کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں دھاندلی کی گئی، ریاستی وسائل کا بھرپور استعمال کیا گیا۔ لیاقت خٹک کے مطابق انہوں نے اب مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جلد ہی وہ کسی دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ جبکہ لیاقت خٹک کے صاحبزادے نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر مولانا فضل الرحمان کی جے یو آئی ف میں شمولیت کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے حتمی اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
