وزیراعظم کا سیاحتی مقامات پر ریزاٹ، معیاری ہوٹلز بنانے اورٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے، وزیراعظم عمران خان کی سیاحتی مقامات پربین الاقوامی معیار کی سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت،سیاحتی مقامات پر ریزاٹ،معیاری ہوٹلز اورٹیکس چھوٹ دینے کابھی فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے، سیاحتی مقامات پربین الاقوامی معیار کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کورآڈینیشن کمیٹی برائےسیاحت کا اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزیر فوادچوہدری، معاون خصوصی شہباز گل اورمتعلقہ وزارتوں کے سیکریٹری صاحبان نے شرکت کی جبکہ وزیر اعلیٰ کےپی و دیگر صوبائی حکام بھی ویڈیو لنک کےذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں سیاحتی مقامات کےفروغ کیلئےکئےگئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا اور بریفنگ دیتے ہوئے کہا پنجاب میں 4سیاحتی مقامات کیلئےبین الاقوامی ادارے کی خدمات لی جاچکی ہیں، کےپی میں بھی 4انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز کےماسٹر پلان کے مسودے تیار ہوچکے ہیں۔

وزیر اعظم نے جہلم اور اس کے اطراف ریسٹ ہاؤسز و دیگر تاریخی مقامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا عمارات کی بحالی کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کو بروئے کار لایا جائے، سیاحت کے حوالے سے زیرالتوا معاملات کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے۔بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ پنجاب میں سیاحت پرذیلی قوانین ،ریگولیشنز کو حتمی شکل دی جا چکی ہے، صوبے میں جلدسیاحت پرذیلی قوانین کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا جبکہ خیبر پختونخوا میں قوانین کا نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کو اٹک ،بالا حصار قلعے کو سیاحتی مراکز بنانے کی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ سیاحت کے فروغ کیلئےسنٹرلائزڈ ٹورازم ویب سائٹ مکمل فعال ہے ، اجلاس میں گورنمنٹ ریسٹ ہاؤسز،گورنرہاؤسزکودستیاب کرنےکے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے، اس پوٹیشنل کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، سیاحتی مقامات پربین الاقوامی معیار کی سہولتوں کو یقینی بنایا جائے اور ریزاٹ،معیاری ہوٹل کی سہولت بشمول ٹیکس چھوٹ پرتجاویزدی جائیں۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

1 hour ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

2 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

2 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

3 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

3 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

3 hours ago