ایمریٹس ایئر لائنز نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن معطلی کی مدت میں توسیع کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایمریٹس ایئر لائن نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے فلائٹ آپریشن کی معطلی کی مدت میں 21 جولائی تک توسیع کر دی ہے . عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت کی ہدایت پر ایئر لائن 21 جولائی 2021 تک بھارت ، بنگلہ دیش ، پاکستان اور سری لنکا سے دبئی جانے والے مسافروں کے لیے سروس فراہم نہیں کرے گی .

جن مسافروں نے پچھلے 14 دن کے دوران مذکورہ ممالک سفر کے لیے رابطہ کیا ہے انہیں کسی دوسرے مقام سے بھی امارات میں داخل نہیں کیا جائے گا . تاہم یہ پابندی گولڈن ویزا کے حامل افراد اور سفارتی مشن کے ممبران کے لیے نہیں ہے . . .

متعلقہ خبریں