عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا گیا ، پیٹرول کی قیمت اضافہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ کردیا،پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کی منظوری دیدی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے کا اضافہ کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے،قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن
وزارت خزانہ جاری کرے گی۔
