بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اوور بلنگ ثابت ہوگئی، تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اوور بلنگ ثابت ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی نے اپنی رپورٹ پاورڈویژن کو جمع کرادی۔پی آئی ٹی سی کی رپورٹ کے مطابق لیسکو میں 46 بیچز میں سے 6 میں اوور بلنگ ہوئی اور گیپکو میں 36 میں سے 7بیچز میں اوور بلنگ ہوئی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ فیسکو میں 30 میں سے 11 بیچز میں اووربلنگ ثابت ہوئی۔واضح رہے کہ جیونیوز نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی 31 دنوں سے زیادہ کی اووربلنگ کا انکشاف کیا تھا جس پر وفاقی وزیر توانائی

نے نوٹس لیتے ہوئے جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert