طالب علم سے بدفعلی کا کیس، مفتی عزیز الرحمان بارے بڑی خبر آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) مدرسے میں طالب علم سے بدفعلی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی گئی ہے . جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری رانا راشد علی نے طالب علم سے بد فعلی کے کیس کی سماعت کی .

عدالت نے ملزم عزیز الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی . خیال رہے کہ مفتی عزیز الرحمان کی گزشتہ دنوں اپنے طالب علم سے بدفعلی کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں . ویڈیوز سامنے آنے کے بعد وہ فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس نے انہیں میانوالی سے گرفتار کرلیا تھا . . .

متعلقہ خبریں