جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 فوجی جوان شہید
(قدرت روزنامہ)جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد بھی مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان میں کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 7 فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 5 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
