شہریوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔شہر اقتدار میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں کورونا پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ متعدد پابندیاں ختم کردی گئ ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکے ہوٹلوں میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت دیدی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی،رات 10 بجے کے بعد کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ضلعی انتظامیہ نے شادی ہالزکھولنے کی اجازت دے دی ہے،شادی ہالزکے اندرہونے والے فنکشنزمیں 200 ویکسینیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق
شادی ہالز میں آؤٹ ڈور تقریب کیلئے 400 افراد کی اجازت ہوگی جبکہ شادی ہالز رات 10 بجے بندکردئیے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ نے تفریحی پارکس اور سوئمنگ پولز کو 50فیصد کپیسٹی تک کھولنے کی اجازت دی ہے،تفریحی پارکز اور سوئمنگ پولز میں صرف ویکسینیٹڈ لوگوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام درباروں کو ویکسینیٹڈ لوگوں کیلئے کھول دیا گیا ہے تاہم تمام شہریوں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert