انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہیں ،زبردستی کی تبدیلی مانیں گے نہ ہی اب ووٹ چوری ہونے دیں گے۔مریم نواز
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ وہ انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہیں ،زبردستی کی تبدیلی مانیں گے نہ ہی اب ووٹ چوری ہونے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن ڈی جی خان ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک آرگنائز کریں گے۔آج کل سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں،موجودہ حالات میں ن لیگ نے پنجاب میں کلین سوئپ کیا،ایسا کرنا کوئی چھوٹی بات نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے عوام کسی بھی زبردستی کی تبدیلی کو نہیں مانیں گے،ہمیں
فیصلہ کرنا ہے،گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیناہے اوریہ دھکا اپنی جماعت کیلئے نہیں قوم اور آنے والی نسلوں کیلئے دینا ہے۔
