بعض اضلاع کی آبادی عالمی معیار 2.5 فیصد کے بجائے 9 فیصد تک اضافہ ظاہر کیا گیا . پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پشتون دشمن مردم شماری کو یکسر مسترد کرتی ہے . بجلی بلوں عوام پر ظلم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا . صوبے میں گیس عوام کو مل نہیں رہی مگر بل تواتر سے عوام کو بھیجے جارہے ہیں ‘ . ‘ پشتون عوام کے شناختی کارڈز بلاک کرنا پشتون آبادی کیخلاف سازش ہے . 6 ستمبر بروز بدھ شام چار بجے کوئٹہ میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا . 8 ستمبر صبح 9 بجے چمن جبکہ 9 ستمبر بروز ہفتہ صبح دس بجے میں احتجاج کیا جائیگا . 14 ستمبر صلع ژوب شیرانی ‘ 16 ستمبر کو ضلع لورلائی میں احتجاج کیا جائیگا . 15 ستمبر ضلع زیات سنجاوی ‘ 16 ستمبر کو ضلع دکی میں احتجاج کیا جائیگا . 24 ستمبر کو ضلع ہرنائی اور 25 ستمبر کو ضلع سبی میں بڑے احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے . احتجاج کے پہلے مرحلے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان پارٹی کریگی . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پشتونحوا میپ کے صوبائی سیکرٹری جنرل کبیر افغان ‘ لیاقت آغا‘ڈاکٹر حامد ‘ مجید اچکزئی اور دیگر کی پریس کانفرنس سے خطاب كرتے هوئے كها كه‘ پشتونخوا میپ نے مردم شماری اور مہنگائی کیخلاف احتجاج تحریک کا اعلان کردیا . مردم شماری میں پشتون اضلاع کی آبادی 30 لاکھ کم ظاہر کی گئی ہے ‘ پشتونخوا میپ کوئٹہ ‘ صوبے کے پشتون اضلاع کیساتھ ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ‘ کبیر افغان ‘ پشتون اضلاع کی آبادی عالمی معیار 2.5 فیصد سے بھی کم شمار کی گئی ہے .
متعلقہ خبریں