کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستانیوں کے گمشدہ شناختی کارڈز کے ذریعے کیا شرمناک کام کیا جاتا ہے ؟

جہانیاں (قدرت روزنامہ) نوسرباز گروہ متحرک،گروہ کے ارکان شہریوں کے گمشدہ شناختی کارڈ استعمال کرکے لوگوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے لگے،چیئرمین پی ٹی اے اور ڈی جی ایف آئی اے سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق سادہ لوح شہریوں کے گمشدہ شناختی کارڈ کارڈ سوشل
میڈیا پر سیکن کرکے عوام کو لوٹنے والےگروہ متحرک ہوگئے جو شہریوں کےگمشدہ شناختی کارڈز کا ایڈریس دے کر لوگوں کو مختلف اشیا کی سستے داموں فروخت کا لالچ دے کر لوٹنے لگے۔شہریوں کے گمشدہ آئی ڈی کارڈ اور فیک موبائل فون نمبرز کی سموں کے ذریعے شہریوں کو مختلف کمپنیوں کی چیزیں دکھا کر لوٹنے لگے جہانیاں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں اس گروہ کے ہاتھوں کثیر تعداد سادہ لوح شہری لٹ چکے ہیں۔شہریوں سلمان بشیر، محمد افضل، محمد حنیف اور دیگر نے چیئرمین پی ٹی اے اور ڈی جی ایف آئی اے سے ان نوسرباز گروہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert