نادرا پہلے بتائے آئی ووٹنگ کا سابق منصوبہ کیوں چھوڑا۔الیکشن کمیشن کا اظہار مایوسی۔چیئرمین نادرا کو جوابی خط لکھ دیا

(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کو جوابی خط میں کہاہے کہ نادرا کے خط کے لہجے سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ الیکشن کمیشن نادرا کا ماتحت ادارہ ہے . جواب خط میں کہا گیا کہ نادرا الیکشن کمیشن سے آئی ووٹنگ کےلئے 2.4ارب روپے کا نیا معاہدہ کرنا چاہتا ہے،نادرا پہلے بتائے کہ اس نے آئی ووٹنگ کا سابق منصوبہ کیوں چھوڑا جس پر 6 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ ہو چکے تھے .

اگر موجودہ نظام میں کوئی خامیاں تھیں تو ا سکا ذمہ دار کون ہے، کیا کسی پر ذمہ داری کا تعین کیا گیا . الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ الیکشن انعقاد کے لئے کسی نئے طریقہ کار پر عملدرآمد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،الیکشن کمیشن نادرا کی جانب سے اختیار کئے گئے لہجے پر مایوسی کا اظہار کرتا ہے . نادرا کے خط کے لہجے سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ نادرا الیکشن کمیشن کو حکم دے رہا ہے . نادرا نے اپنے خط میں الیکشن کمیشن کو کہا تھا کہ وہ آئی ووٹنگ کے حوالے سے نادرا کے مجوزہ نظام پر مثبت پیش رفت کرے . یہ بھی پڑھیں . انسٹاگرام نوعمر لڑکیوں کو نفسیاتی مریض بنارہا ہے . . فیس بک انتظامیہ کا اعتراف . .

متعلقہ خبریں