وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی سردار یارمحمد رند سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یارمحمد رند سے ملاقات، وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیرتعلیم سردار یارمحمد رند سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل سمیت پی ٹی آئی اور بی اے پی کے ارکان اسمبلی بھی موجود تھے،وزیراعلیٰ اور سردار یار محمد رند نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم سمیت صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کو اعتماد میں لیا . .

.

متعلقہ خبریں