کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

پشاور(قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر مولانا عطاء الرحمٰن نے کمرتوڑ مہنگائی آئے روز پٹرول آٹا بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف صوبہ بھر کے اضلاع میں اتوار 19 ستمبر کو احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے . ترجمان جمعیت علما اسلام خیبرپختونخوا کے مطابق اس سلسلے میں ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اتوار 19 ستمبر کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں حکومتی پالیسیوں اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کریں .

. .

متعلقہ خبریں