سالگرہ پر گریجوایشن مکمل، جنت مرزا کو ایک ہی دن 2 خوشیاں مل گئیں


لاہور(قدرت روزنامہ)سالگرہ پر گریجوایشن مکمل، معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کو ایک ہی دن 2 خوشیاں مل گئیں۔پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کروڑوں میں فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا 23 سال کی ہو گئی ہیں۔
انہوں نے اپنی فیملی کی جانب سے دی جانے والی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جن میں وہ بھورے رنگ کے گاؤن میں بے حد خوبصورت اور خوش نظر آرہی ہیں۔
جنت مرزا کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ ان کے ارد گرد سب بہت اچھے لوگ موجود ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)


جنت مرزا نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا ہے کہ آج کے روز ان کی گریجویشن کی ڈگری بھی مکمل ہو رہی ہے اور اسی لیے ان کی یہ سالگرہ ان کے لیے کافی سارے سرپرائز لے کر آئی ہے۔