کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے سیکریٹری بلدیات کے پیش نہ ہونے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا . اشیا ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی .
جسٹس عرفان سعادت نے کہا ہے کہ سیکریٹری بلدیات اگر آئندہ پیش نہ ہوئے تو وارنٹ بھی جاری کریں گے .
عدالت نے سوال کیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں بتائیں پرائسنگ کورٹس کے قیام پر کیا پیشرفت ہوئی ہے؟ سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی .