سابق وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ و دیگر کیخلاف ریفرنس، سماعت مقرر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیرِ خزانہ عبد الحفیظ شیخ و دیگر کے خلاف نیب ریفرنس پر احتساب عدالت کراچی میں سماعت مقرر کر دی گئی۔احتساب عدالت نے عبدالحفیظ شیخ و دیگر کو21 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔
احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ملزمان کے خلاف ریفرنس بحال ہو چکا ہے۔ احتساب عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریفرنس کی سماعت جہاں سے رکی تھی وہیں سے دوبارہ شروع ہو گی۔