کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 2 لائنیں پھٹ گئیں، فراہمی آب متاثر


کراچی (قدرت روزنامہ)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 2 پائپ لائنیں پھٹ گئیں، جس کے باعث فراہمی آب متاثر ہوگئی .
واٹر کارپوریشن ذرائع کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں واقع 72 انچ قطر کی آر سی سی کی لائن نمبر 2 اور لوہے کی پائپ لائن نمبر 5 پانی کے بیک پریشر کے باعث پھٹی .


کے الیکٹرک کی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کے باعث پائپ لائنیں پھٹیں . کراچی واٹر کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق دونوں متاثرہ لائنوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں