پریانکا چوپڑا کی والدہ نے پرینیتی کی تصویر ڈیلیٹ کردی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں کام کرنے والی معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے پرینیتی چوپڑا کی تصویر سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تقریبات کی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اداکارہ پیلے رنگ کے روایتی لباس میں ملبوس تھیں۔
تصویر میں پرینیتی چوپڑا بےحد خوش نظر آرہی تھیں جبکہ یہ تصویر پرینیتی کی چوڑا کی تقریب کے دوران لی گئی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)


مدھو چوپڑا نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘خوش دلہن کے چوڑا کی تقریب’۔
تصویر پوسٹ کرنے کے چند گھنٹوں کے بعد ہی مدھو چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پرینیتی چوپڑا کی یہ تصویر ڈیلیٹ کردی تھی تاہم یہ وجہ سامنے نہیں آئی کہ اُنہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ کیوں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 24 ستمبر کو پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں شاہی انداز میں شادی کی، ان کی زندگی کے سب سے خاص دن پر اہلخانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
پرینیتی کی شادی کی تقریبات میں مدھو چوپڑا نے شرکت کی لیکن پریانکا چوپڑا اپنی کزن کی شادی میں شریک نہ ہوسکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان سمیت پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی شرکت کی تھی۔