حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بعد بجلی بھی گرا دی ہے، حمزہ شہباز

(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بعد بجلی بھی گرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں میں 5 سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کا نفاذ حکومتی بے حسی اور بے رحمی کا مظہر ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بعد بجلی بھی گرا دی ہے، بجائے ہوشربا مہنگائی کا سامنا کرتے عوام کو ریلیف دینے کے یہ حکومت ان کی جیب پر مزید ڈاکے مار رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ یہ حکومت پاکستان کو جس معاشی دلدل میں دھکیل چکی ہے اس سے نکالنا دہائیوں کا کام ہوگا آخر پاکستان کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قانون سازی کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کرنے کے بجائے یہ حکومت آمرانہ طرز حکومت اپنائے ہوئے ہے، خزانہ بھرا ہوا دکھانے کے لئے یہ حکومت عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ اپنے تین سالہ دور میں یہ حکومت 59 کے قریب صدارتی آرڈیننس نافذ کر چکی ہے۔

WhatsApp
Get Alert