سری لنکا انڈر 19 کے خلاف چار روزہ میچ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان


سعد بیگ قیادت کریں گے۔ سیریز میں ایک چار روزہ میچ اور پانچ ون ڈے میچ شامل
لاہور (قدرت روزنامہ)سعد بیگ اس ماہ سری لنکا انڈر 19 کے خلاف ہونے والی سیریز میں پاکستان انڈر19 ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سیریز ایک چار روزہ میچ اور پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل ہوگی۔
گزشتہ روز انضمام الحق کی سربراہی میں اعلان کردہ سات رکنی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے چار روزہ میچ کے لیے سولہ رکنی ٹیم کا انتخاب کرلیا ہے۔یہ میچ 15 سے 18 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جس کے بعد 22 سے 31 اکتوبر تک پانچ ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے جن کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔
سعد بیگ نے اس سال بنگلہ دیش کے دورے میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کی تھی۔انہیں ان آٹھ کرکٹرز کی خدمات حاصل ہونگی جو بنگلہ دیش کے دورے میں چار روزہ میچ کھیلے تھے ان میں علی اسفند۔ عامر حسن ۔ عرفات منہاس۔ ازان اویس۔ محدم ابتسام ۔ محمد اسمعیل ۔ شاہ زیب خان اور وہاج ریاض شامل ہیں۔
ٹیم کے بقیہ سات میں سے چھ کھلاڑی وہ ہیں جنہوں نے اس وقت جاری قومی انڈر 19چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔ پشاور کے احمد حسین تین میچوں میں 19 وکٹیں لے چکے ہیں۔ بہاولپور کے حمزہ نواز نے تین میچوں میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے 280 رنز بنائے ہیں۔ بہاولپور کے حذیفہ ایوب نے تین میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔پشاور کے محمد زبیر نے تین میچوں میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے236 رنز اسکور کیے ہیں۔ کراچی وائٹس کے نوید احمد خان نے تین میچوں میں 20 وکٹیں حاصل کی ہیں اور راولپنڈی کے شاہ میر علی نے تین میچوں میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے244 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ ساتویں کھلاڑی ایمل خان اسوقت فاٹا کی طرف سے قائداعظم ٹرافی کے دو میچوں میں 6 وکٹیں لے چکے ہیں۔
پاکستان انڈر ٹیم منگل کی رات ٹیم ہوٹل میں یکجا ہوگی اور پھر دو دن ٹریننگ کرے گی۔
ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سعد بیگ ( کپتان اور وکٹ کیپر) احمد حسین ۔ ایمل خان۔ علی اسفند۔ عامر حسن۔ عرفات منہاس۔ ازان اویس۔ حمزہ نواز۔ حذیفہ ایوب۔ محمد ابتسام۔ محمد اسمعیل۔ محمد زبیر۔ نوید احمد خان۔ شاہ میر علی۔ شاہ زیب خان اور وہاج ریاض۔
سیریز کا شیڈول۔
15 سے 18 اکتوبر چار روزہ میچ۔
22 اکتوبر۔ پہلا ون ڈے ۔
24 اکتوبر۔ دوسرا ون ڈے۔
27 اکتوبر۔ تیسرا ون ڈے۔
29 اکتوبر۔ چوتھا ون ڈے ۔
31 اکتوبر ۔ پانچواں ون ڈے ۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا۔…

4 mins ago

حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت…

8 mins ago

بھارت میں 600 سال قدیم درگاہ کی بےحرمتی؛ قبریں مسمار کرکے مورتیاں رکھ دیں

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں ہندوتوا کے غنڈوں نے احمد آباد میں ایک تاریخی درگاہ…

21 mins ago

آمنہ الیاس کا نازیبا فوٹوشوٹ تنقید کی زد میں آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کو سفید پھولوں کے ساتھ کیا گیا…

23 mins ago

مفت طبی سہولیات؛ پنجاب میں کلینک آن وہیل پراجیکٹ کا افتتاح

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلینک آن وہیل پراجیکٹ کا افتتاح…

31 mins ago

ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ پر تنقید، سوناکشی سنہا کا ردعمل سامنے آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے نیٹ فلکس ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ پر…

40 mins ago