مہنگائی میں کمی، مفت علاج اور تعلیم کیلئے نواز شریف کا ساتھ دیں: شہباز شریف


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ساتھ دیں تاکہ مہنگائی پھر کم ہو اور آپ کو تعلیم اور علاج مفت ملے۔
عوام کے نام اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کو گھروں سے نکلیں اور پاکستان کی معاشی ترقی کے معمار کا بھرپور استقبال کریں، نوازشریف کا ساتھ دینے کا مطلب خوش حال اور آزاد پاکستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر سے مایوسیوں کے بادل چھٹنا شروع ہو جائیں گے، عوام نواز شریف کا ساتھ دیں جنہوں نے کراچی سمیت پورے ملک کو امن دیا، دہشت گردی کا سامنا کیا، نواز شریف کا ساتھ دیں جن کے دور میں یہ مہنگائی 47 سال کی کم ترین سطح پر تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا ساتھ دیں تاکہ پورے پاکستان میں دانش سکول بنیں اور نوجوان کو روزگار ملے اور سستے سفر کا ذریعہ میٹروز اور شہروں میں بھی بنیں۔