کندھے پر سر ۔۔حریم شاہ اپنی زندگی کیساتھ۔۔ تصویر منظر عام پر
(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار و اداکارہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک شخص کے ساتھ تصویر شیئر کرکے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا، کوئی نہیں جانتا کہ یہ شخص کون ہے۔
انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور مداحوں کے لئے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ کی پوسٹ نے کئی سوال اُٹھا دیئے۔حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ ایک شخص بھی موجود ہے۔
تصویر میں حریم شاہ نے اس شخص کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے اور وہ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔حریم شاہ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’میری زندگی‘‘۔تاہم ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں، اس حوالے سے حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔ مگر اس حوالے سے کوئی ٹھوس بات سامنے نہیں آئی۔
