کراچی میں آج دوپہر تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر میں تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں، جس کی وجہ سے شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی سے معتدل اور کچھ علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے . انہوں نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے باعث سمندری ہوائیں بند ہیں .

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کل ہونے والی بارش بحیرہ عرب سے آنے والی نمی کی وجہ سے ہوئی . ان کا کہنا ہے کہ خلیجِ بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے اثرات ابھی آنا باقی ہیں . سردار سرفراز نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کے زیرِ اثر بدھ اور جمعرات کو بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہرِ قائد میں آج کہیں کہیں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے . محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں 16 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے . . .

متعلقہ خبریں