پیٹرول کے پیسے نہیں ہیں،رکن اسمبلی رکشہ میں اسمبلی پہنچ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)پیٹرول کی قیمتوں میں ناروااضافہ سے اراکین اسمبلی بھی پریشان، رکن اسمبلی سردار رنجیت سنگھ رکشہ میں اسمبلی پہنچ گئے . خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن سردار رنجیت سنگھ کاکہنا تھا کہ پیٹرول کے پیسے نہیں ہیں، گاڑی ایم پی اے ہاسٹل میں کھڑی کردی ہے .

ایم پی اے ہاسٹل سے اسمبلی تک رکشہ والے کو ایک سوپچاس روپے کرایہ دیا،پٹرول کی قیمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ رکشہ والوں نے بھی کرائے بڑھا دئیے . تبدیلی آگئی،رکن خیبرپختونخوا اسمبلی رکشے میں اسمبلی پہنچے، پیر کے روزرکن اسمبلی سردار رنجیت سنگھ احتجاجا رکشے میں اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے،جب ان سے پوچھا گیا کہ سردار صاحب کیوں گاڑی میں نہیں آئے توانکاکہنا تھا کہ پیٹرول کے پیسے نہیں ہیں، گاڑی ایم پی اے ہاسٹل میں کھڑی کردی ہے، پیٹرول کی قیمت زیادہ ہونے سے رکشہ کا کرایہ بھی بڑھ گیا ہے،ایم پی اے ہاسٹل سے اسمبلی تک 150 کرایہ ہوگیا ہے . واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اورآئے روزپٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے عوام کے ساتھ ساتھ اسمبلی ارکان بھی پریشان ہیں . . .

متعلقہ خبریں