ٹک ٹاکر کنول آفتاب کا ’مالی حالات‘ سے متعلق تنقید پرجواب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کنول آفتاب نے صارفین کی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔
حال ہی میں سوشل میڈیا انفلوئنسر کنول آفتاب نے ایک پوڈ کاسٹ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے موجودہ مالی حالات اور ماضی کے حالات کا تذکرہ کیا۔
کنول آفتاب نے ان کے طرزِ زندگی پر تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میری جہاں سے شروعات ہوئی تھی، میں ابھی بھی وہیں ہوں۔ مڈل کلاس فیملی میں پیدا ہوئی اور آج بھی مڈل کلاس فیملی میں ایک اچھی زندگی گزار رہی ہوں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’لوگ سوچتے ہیں کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے سے پہلے ہم انتہائی غریب تھے لیکن ایسا نہیں ہے‘۔

@kanwal_aftab_today my life story #foryou #foryoupage #fyp #trending #trend #love #viral #video #viraltiktok #viralvideo #real #show #kanwalaftab #kanwalzulqarnain #kanwal_aftab_today ♬ original sound – kanwal_aftab_today


کنول آفتاب نے اپنے طرزِ زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’پہلے ہم گھر والوں کے رحم وکرم پر تھے اور اب ہم اپنی محنت سے یہ زندگی گزار رہے ہیں‘۔
صارفین کی جانب سے ملنے والی تنقید پر انہوں نے کہا کہ ’پہلے میں اتنی سوشلائز نہیں تھی، صرف ٹک ٹاک ہی بناتی تھی، اس لیے کچھ نہیں دکھاتی تھی، اب یوٹیوب کی وجہ سے سب دکھاتی ہوں‘۔
کنول آفتاب نے بطورِ فیلڈ رپورٹر اپنے میڈیا کیریئر کا آغاز کیا تھا، آج ان کا شمار پاکستان کی سب سے معروف پاکستانی انفلوئنسرز میں ہوتا ہے۔
ان کے ٹک ٹاک پر 19 ملین فالوورز جبکہ انسٹاگرام پر 3.2 ملین فالوورز ہیں، ذوالقرنین سے شادی کے بعد ہی سے ان کی جوڑی کو خوب پسند کیا جاتا ہے۔