نئے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیسے ہو گی؟ آئینی ماہرین نے بتا دیا

پشاور (قدرت روزنامہ) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد نئے وزیراعلیٰ کی تقرری سے متعلق آئینی ماہرین نے اپنی آراء پیش کر دیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے جب تک نئے وزیراعلیٰ کا تعین نہیں ہوتا اختیارات گورنر کے پاس چلے گئے، صوبائی کابینہ وزیراعلیٰ کے ساتھ منسلک ہوتی ہے، آئین اور قانون کے مطابق خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ تحلیل ہو چکی ہے۔

اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے انتقال کے بعد لگتا ہے معاملہ الیکشن کمیشن کی طرف جائے گا۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، آئینی تقاضے پورے کرنے کیلئے معاملہ الیکشن کمیشن کی طرف جائے گا۔

ڈان نیوز نے آئینی ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعلیٰ کا فیصلہ سینٹ کی 6 رکنی کمیٹی کرے، اگر وہ کسی فیصلے پر نہیں پہنچتی تو فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد نگران کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے، اعظم خان کی تقرری صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن کے مشورے سے کی گئی تھی مگر اب نہ صوبائی اسمبلی ہے نہ اپوزیشن ، اسی تناظر میں نئے نگران وزیراعلیٰ کے حوالے آئینی ماہرین نے اپنی آراء دی ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

5 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

5 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

6 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

6 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

6 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

6 hours ago