سکھر روہڑی کے قریب ایک اور ٹرین حادثہ ! ٹرینوں کی آمدو رفت معطل
سکھر (قدرت روزنامہ) صوبہ سندھ میں سکھر روہڑی کے قریب مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔ تفصیلات کے مطابق بوگی پٹری سے اترنے کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک بلاک ہوگیا ۔
بوگی پٹری سے اترنے کی جگہ پر پٹری کو نقصان پہنچا ہے ، جس کی وجہ سے مختلف مسافر ریل گاڑیوں کو روک دیا گیا تاہم آخری خبریں آنے تک ریلوے ٹریک بحال کرنے کے لیے کام شروع ہو نہ سکا۔
