ڈالر 1.64 روپے سستا ، قیمت 286.50 ہو گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلسل اضافے کے بعد بالآخر ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئے ، جس کے بعد روپے کی قدر میں معمولی بہتری آ گئی . دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے .


جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے .
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 470 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد انڈیکس 57 ہزار150 کی سطح پر پہنچ گیا .

. .

متعلقہ خبریں