وزیراعظم تابش گوہرکی کارکردگی سے غیرمطمئن تھے ، اہم انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان تابش گوہرکی کارکردگی سے غیرمطمئن تھے . ذرائع کے مطابق وزیر توانائی حماد اظہر بھی معاون خصوصی کی موجودگی سے ناخوش تھے .

ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی . ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر توانائی نے تابش گوہر کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا . ذرائع کے مطابق تابش گوہر پر پی ایس او، فیسکو اور مختلف پاور پلانٹس میں منظور نظر افسران تعینات کرانے کا الزام بھی عائد کیا گیا . .

متعلقہ خبریں