افغان کرکٹ ٹیم کو ICC کی تنبیہہ

(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی نے تنبیہہ کی ہے کہ اگر وہ طالبان کے جھنڈے تلے کھیلے گی تو اسے آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

افغانستان میں سیاسی تبدیلیوں کے بعد ان کی کرکٹ پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو نصیب زردان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ افغان ٹیم اب طالبان کے جھنڈے تلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گی۔

افغانستان کی ٹیم نے طالبان کے جھنڈے تلے ورلڈ کپ میں حصہ لینا چاہا تو آئی سی سی کی جانب سے انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ آئی سی سی نے نومبر میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں بھی افغانستان کی رکنیت کے حوالے سے بات چیت کرنی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے یو اے ای میں کھیلا جانا ہے جس میں افغانستان کا 25 اکتوبر کو میچ شیڈولڈ ہے۔

Recent Posts

حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار نظام آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم لانچ کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار…

17 mins ago

جائیداد کے تنازعے پر بیٹے کے ہاتھوں باپ اورسوتیلا بھائی قتل

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلے بھائی کو قتل…

25 mins ago

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

6 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

6 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

6 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

6 hours ago