عمران خان خود فارن فنڈنگ کیس سے بھاگ رہا ہے، امیر مقام

(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کے صدر امیر مقام کا کہنا ہے کہ عمران خان خود فارن فنڈنگ کیس سے بھاگ رہا ہے . تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کے صدر امیر مقام نےہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیسز سے لگتا ہے کہ ہم کوئی بین الاقوامی چور ہیں،اصل چوروں کو ہم نے کسی عدالت یا کیس میں نہیں دیکھا .

خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا ہے کہ جو لوگ ان کے خلاف بولتے ہیں انکو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بڑے بڑے چور اور اسکینڈل والے کیسز کو دبایا گیا ہے . امیر مقام نے کہا ہے کہ شہباز شریف مہنگائی کی بات کرتے ہیں تو پھر انہیں ذہنی مریض کہتے ہے، ذہنی توزان تو اس شخص کا خراب ہے جس نے جرمنی اور جاپان کے بارڈرز کو ملایا، یہ بندہ تو دن میں 10 یوٹرن لیتا ہے، اسکا ذہنی توازن درست نہیں، عمران خان خود فارن فنڈنگ کیس سے بھاگ رہا ہے . خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن کے صدر امیر مقام نے مزید کہا ہے کہ بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ اسکینڈل سب کے سامنے ہیں، صرف اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں ایک ہے . . .

Ad
متعلقہ خبریں