ترقیاتی فنڈز سے نہیں، حکومتی کارکردگی سے انتخابات جیتیں گے، وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقیاتی فنڈزسےنہیں، حکومتی کارکردگی سےانتخابات جیتیں گے . تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پرفارمنس ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے 3 سالہ دورحکومت میں بہت مشکل فیصلےکیے، ہم بہت مشکل وقت سےنکل کر آئے ہیں .

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےکوئی فائدہ نہیں ہوگا،مافیازملک میں اصلاحات نہیں چاہتے،سینیٹ کے 1500 ووٹ والے الیکشن بھی متنازع رہے،ملک میں جوبھی ہارتا ہے وہ کہتا ہے دھاندلی ہوئی ہے . کسی نےنہیں بتایا کہ متنازع انتخابات کوٹھیک کیسے کرنا ہے . انہوں نے کہا کہ کابینہ میں بہت سے وزرا مشکل وقت میں گھبرائے، کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے ای وی ایم کی مخالفت کررہے ہیں، ای وی ایم سے بٹن دبانے سے فوری نتائج آجائیں گے . ای وی ایم پاکستان کےسارے مسائل حل کردےگی . وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں تمام انتخابات متنازع رہے، ہدف کے حصول میں مشکلات آنے پرہارمان جاتے ہیں، یقین ہے وزرا اپنے اہداف حاصل کرینگے . وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کے دوران کہاکہ زندگی میں جب تک آپ ہارنہیں مانتے آپ کوکوئی نہیں ہراسکتا، ٹارگٹ سیٹ کرنے کے بجائے اس پرکوئی سمجھوتا نہ کریں، مسلسل جدوجہد کرنے والا ہی زندگی میں کامیاب ہوتا ہے . انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ملک کوبہت سی صلاحیتوں سےنوازاہے،حکومت میں رہتے ہوئے ضروری ہے کہ کارکردگی کاجائزہ لیں، اگلے 2 سال کیلئے ٹارگٹ سیٹ کرنےہیں، رواں سال ہدف حاصل کرلیں توآئندہ سال آسانی ہوگی . ہماری حکومت کےاگلے 2 سال مشکل ہیں . وزیراعظم آج قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کرینگے وزیراعظم عمران خان آج قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے . وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا مقصد ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ بھی وزیر اعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں موجود ہوں گے . وزیراعظم قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیو ں کواہم ہدایات بھی دیں گے جبکہ ملاقات میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کی منسوخی سے متعلق بھی گفتگو ہوگی . ذرائع کے مطابق ملاقات شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی . ملاقات میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد بورڈ سربراہاں سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے . ملاقات میں انٹرنیشنل ٹیموں کے پاکستان نہ آنے کے بعد کرکٹ بورڈ کی نئی حمکت عملی کے بارے میں وزیر اعظم کو بتایا جائے گا، رمیز راجہ وزیر اعظم کو بورڈ میں اعلیٰ سطح تبدیلیوں سے بھی آگاہ کریں گے . یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیم بھجوانے سے انکار کردیا تھا . انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ مینز اور ویمنز ٹیموں کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . ترجمان ای سی بی نے کہا کہ فیصلہ کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے پیش نظر کیا جارہا ہے، خطے کی موجودہ صورتحال میں سفرکروا کر ان کو کسی دباﺅ کا شکار نہیں کرنا چاہتے، پی سی بی کے ساتھ ٹور ممکن بنانے کیلیے مثبت پیش رفت کی تھی، اندازہ ہے کہ فیصلہ مایوسی کا باعث بنے گا، اس کے بعد کرکٹ پر اثرات کے حوالے سے افسردہ ہیں . . .

متعلقہ خبریں