یہ شخص دن میں صرف آدھا گھنٹہ سوتا ہے ۔۔ جانیں یہ آدمی کیسے اتنا کم سوتا ہے اور ایسا کتنے سالوں سے کررہا ہے؟

(قدرت روزنامہ)کہتے ہیں نیند ایک ایسی چیز ہے جو سولی پر بھی آجاتی ہے۔ لیکن ڈاکٹرز کے مطابق اچھی صحت کیلئے عام انسان کو کم سے کم 8 گھنٹے کی نیند کرنی چاہیے۔ جبکہ ہمیں اگر موقع ملے تو ہم پورا دن بھی سوتے ہوئے گزار دیں گے۔ تاہم دنیا میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جو کئی سالوں سے صرف آدھے گھنٹے کی نیند کررہا ہے۔جاپان سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ دیسوکی حوری (Daisuke Hori) نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ 12 سالوں سے روزانہ صرف آدھے گھنٹے کی نیند کررہے ہیں۔حوری کے مطابق وہ پہلے 8 گھنٹے سویا کرتے تھے
اور 16 گھنٹے کام کیا کرتے تھے لیکن اس عادت کی وجہ سے وہ سب کچھ حاصل نہیں کر سکتے تھے جو کہ وہ ایک دن میں حاصل کرنا چاہتے تھے۔ اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ صرف دن میں آدھا گھنٹہ ہی سو کر گزارے گے۔اس کے علاوہ حوری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی روزانہ کی نیند کو کم کرنے کے بعد وہ ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ جبکہ کم سونے کی وجہ حوری کے مطابق انہیں تھکاوٹ بھی محسوس نہیں ہوتی ہے۔حوری کے اس دعوے کی تصدیق کیلئے انہوں نے ایک ٹی وی چینل کے عملے کو اپنے ساتھ تین دن گزارنے کی دعوت دی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ صرف آدھا گھنٹہ ہی سوتے ہیں۔ جبکہ ٹی وی چینل کے عملے نے اس بات کی تصدیق کی کہ حوری دن میں آدھا گھنٹہ نیند کرتے ہیں۔البتہ ہم اپنے پڑھنے والوں سے گزارش کرتے ہیں کہ اچھی صحت کیلئے دن میں کم سے کم 6 سے 9 گھنٹے کی نیند کرنی چاہیے۔ تاہم جلدی سونا اور صبح سویرے اُٹھ کر ورزش کرنے کو ایک اچھی اور صحت مند عادت بنائی جاسکتی ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

1 hour ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

2 hours ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

2 hours ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

2 hours ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

2 hours ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

2 hours ago