کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا، محمد عامر بھی چھوڑ گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کنگز کو ایک اور بڑا دھچکا، سابق کپتان عماد وسیم کے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی ٹیم کو چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے آئندہ ایڈیشن کے لئے محمد عامر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی طرف سے ان ایکشن ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر اور سرفراز احمد کے درمیان اچھے تعلقات کی وجہ سے انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب عماد وسیم کے جانے کے بعد کراچی کنگز کی جانب سے ملتان سلطانز سے رابطہ کیا گیا اور شان مسعود کو ٹریڈ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی کپتانی شان مسعود کو دیئے جانے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر طیب طاہر کو ملتان سلطانز کے ساتھ ٹریڈ کیا جائے گا۔
پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں منعقدہ کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے فرنچائزز کو ڈرافٹنگ کی تاریخ 13 دسمبر دے دی ہے۔

Recent Posts

کرینہ میں نخرہ نہیں، بہت سادہ ہیں، کرن ملک کون کون سی بھارتی اداکاراؤں سے مل چکی ہیں؟

کراچی(قدرت روزنامہ)“ہر کوئی مجھے بار بار یہی کہتا ہے کہ میری شکل انوشکا شرما سے…

12 mins ago

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو بنت حوا اچیومنٹ ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی تھری اسٹار خاتون جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر کو تیسرے…

25 mins ago

حبس بڑھ جاتا ہے اور نمی ہوتی ہے،ائیر کولر کی نمی ختم کر کے ٹھنڈی ہوا کیسے حاصل کریں؟جانئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اب ہر کوئی اے سی تو خرید نہیں سکتا۔ زیادہ تر لوگ ائیر…

39 mins ago

صوبائی حکومت اور ادویات کمپنی کا تنازعہ، چمن کے سول ہسپتال میں مریض رل گئے

چمن (قدرت روزنامہ ) صوبائی حکومت اور ادویات کمپنی کے تنازعہ نے چمن کے غریب…

49 mins ago

راشن خریدنے گئے ٹرک ڈرائیور کی 5 لاکھ ڈالرکی لاٹری نکل آئی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ )امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور رسل گومز کی…

1 hour ago

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر ٹھکرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر…

1 hour ago