’مجرم خواتین‘، سوشل میڈیا نے شائستہ لودھی اور طوبیٰ انور کو آڑے ہاتھوں لے لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول میزبان واداکارہ شائستہ لودھی کو طوبیٰ انور کی حمایت کرنے پر صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
شائستہ لودھی آج کل اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر پوڈ کاسٹ کی میزبانی کر رہی ہیں، جس میں وہ شوبز شخصیات کو مدعو کرتی ہیں۔
حال ہی میں سیدہ طوبیٰ انور کے ساتھ شائستہ لودھی کے ایک پوڈ کاسٹ شو کا ٹیزر جاری کیا گیا ، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ٹیزر میں سیدہ طوبیٰ انور کو شائستہ کے ساتھ ان کے سابق شوہر مرحوم عامر لیاقت کے ساتھ ناکام ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

طوبیٰ انور نے اپنی ناکام شادی کے تلخ تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے لیے یہ ضروری نہیں کہ آپ تیس سے چالیس سال تک ایک زہریلے رشتے میں رہیں، آپ الگ ہو سکتے ہیں‘۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ لوگ اتنا جھوٹ بول سکتے ہیں۔ اب میں اپنی زندگی میں دانشمندی سے فیصلے کروں گی، شہرت اور پیسہ انسان کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتا ہے‘۔
اس ٹیزر کے بعد سے صارفین کی جانب سے شائستہ لودھی اور طوبیٰ انور کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’آج آپ جو یہاں ہیں، وہ عامر بھائی کی وجہ سے ہی ہیں‘

ایک صارف نے شائستہ لودھی اور طوبیٰ انور پر طنز کرڈالا۔

ایک صارف نے طوبیٰ انور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’دوسری عورت کو طلاق دِلوا کر کیسے خوش رہ سکتی تھیں تم؟‘

ایک صارف نے تو ان دونوں کو ’مجرم خواتین‘ کہہ ڈالا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اللہ ہدایت دے‘۔

طویل عرصے سے پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ شائستہ لودھی نے بطور آر جے مختلف پروگراموں کی میزبانی سے کیرئیرکاآغاز کیا تھا۔
میزبانی کے بعد اداکاری میں بھی پہچان بنانے والی شائستہ لودھی ملٹی ٹیلنٹڈ خاتون ہیں۔ پیشےکے اعتباز سے ایم بی بی ایس ڈاکٹر شائستہ لودھی کامیابی کے ساتھ اپنا ایستھیٹک کلینک بھی چلا رہی ہیں۔

Recent Posts

وکلاء پر تشدد سوچی سمجھی سازش ہے: سابق صدر لاہور ہائی کورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر چوہدری اشتیاق احمد خان کا کہنا…

16 mins ago

ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی۔ نجی ٹی وی…

16 mins ago

شیر افضل مروت کے بھائی کی خیبرپختونخوا کابینہ سے علیٰحدگی پر وزیر صحت کا بیان بھی آگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر صحت خیبرپختونخوا قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ شیر افضل…

18 mins ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 43…

21 mins ago

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر، فیس میں بڑا اضافہ کردیا گیا

  اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بڑا اضافہ…

25 mins ago

ہیرا منڈی میں” ملکہ جان “کا کردار ادا کرنیوالی منیشا کوئرالا نے عریاں مناظر پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) کمزور کہانی، بیکار مناظر اور خراب زبان کی وجہ سے تنقید کی…

37 mins ago