چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس، جیل میں سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی .
آج کی سماعت میں پی ٹی آئی چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کی حاضری لگائی گئی جس کے بعد خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی .


پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ، بہنیں اور شاہ محمود کی فیملی بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھی جبکہ آج کی سماعت میں میڈیا نمائندگان اور عوام کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی .
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزارتِ داخلہ کے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیرِ خارجہ کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی سماعت ملتوی کر دی تھی .

. .

متعلقہ خبریں