خبردار جو آج کے بعد شوبز میں نظر آئی ، پاکستان کی صف اول کی اداکارہ اور آئٹم گرل کے نام سے مشہور اداکارہ کو شوہر نے گھر میں قید کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)خبردار جو آج کے بعد شوبز میں نظر آئی ، پاکستان کی صف اول کی اداکارہ اور آئٹم گرل کے نام سے مشہور اداکارہ کو شوہر نے گھر میں قید کر دیا . .

معروف اداکارہ لائبہ خان کو شوہر نے مبینہ طور پر گھر میں قید کر لیا . تفصیلات کے مطابق اداکارہ لائبہ خان کو ان کے شوہر نے مبینہ طور پر گھر میں قید کر لیا . ذرائع کے مطابق لائبہ خان کے شوہر جابر نے انہیں شوبز چھوڑنے کا کہہ دیا ہے اور اپنی بات منوانے کے لیے اُن پر شدید دباؤ بھی ڈالا جا را ہے،اداکارہ لائبہ خان کے شوہر جابر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی اہلیہ کو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی اجازت دی تھی لیکن اب میں نہیں چاہتا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں مزید کام کرے . اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری اہلیہ اب ایک گھریلو خاتون کے طور پر زندگی گزارے . لائبہ خان اب تک 6 پاکستانی فلموں میں مختلف کردار ادا کر چکی ہیں . ان کی کئی فلمیں تاخیر کا شکار ہیں جب کہ ان کو آئٹم گرل بھی کہا جاتا ہے . واضح رہے کہ 19 نومبر2020 کو بتایا گیا تھا کہ خوبرواداکارہ وپرفارمرلائبہ خان نے خفیہ طورپرکویت کے بزنس مین سے شادی کرلی،ان کے شوہرکا نام عبدالجبارمعلوم ہوا ہے،ذرائع کے مطابق اداکارہ کے نکاح میں ان کے قریبی عزیز،دوست اوررشتہ دارشریک ہوئے تھے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کویت کے بزنس مین عبدالجباربہت جلدپاکستان میں ایک بڑے ایونٹ کا اہتمام کریں گے،جس میں میڈیا اورشوبزکے لوگوں کو دعوت دی جائے گی . علاوہ ازیں لائبہ خان نے آئٹم سونگزکی مقبولیت کی وجہ سے اپنے معاوضہ میں بھی اضافہ کر دیا تھا . اداکارہ لائبہ خان نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا تھا کہ ریلیزہونے والی متعددفلموں میں ان پرفلمائے ہوئے آئٹم سونگزنے مقبولیت حاصل کرلی ہے جس کی بنا پر مجھ سے کئی فلمسازوں نے اپنی فلموں میں آئٹم سونگزکے لئے رابطہ کیا ہے،لائبہ خان نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ اچھی ڈانس پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے ،اور مجھے خوشی ہے کہ عوام نے مجھے پسندکیا ہے اور میں عوام کی خواہش کومدنظررکھتے ہوئے اپنی ڈانس پرفارمنس کا سفرجاری رکھوں گی . . .

متعلقہ خبریں