جیسن رائے نے پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کروا لی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے معروف کھلاڑی جیسن رائے نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے ڈرافٹ کے لئے رجسٹریشن کروالی .
دنیا کے کئی نامور کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کرچکے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل سیزن 9 کو یارد گار بنانا چاہتا ہے اور اس کیلئے تیاری جاری ہیں .


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ہینڈ سے کرکٹ شائقین کو خوشخبری سنائی گئی کہ جیسن رائے نے بھی پی ایس ایل کے ایڈیشن 9 کے ڈرافٹ کے لئے خود کو رجسٹر کروا لیا ہے .
واضح رہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے آج غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہو جائے گی جبکہ ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں