مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ، آئی پی پی نے حلقوں، امیدواروں کی فہرست بنا لی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے حلقوں اور امیدواروں کی فہرست بنا لی۔
ذرائع کے مطابق اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، نعمان لنگڑیال پر مشتمل کمیٹی نے فہرست تیار کی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی فہرست آج مسلم لیگ ن کی کمیٹی کو دی جائے گی۔
آئی پی پی قومی اسمبلی کی 20 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی فہرست دے گی، قومی اسمبلی کے 19 حلقوں کا تعلق پنجاب اور ایک کا کراچی سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی پنجاب اسمبلی کے 44 حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش مند ہے۔
آئی پی پی کے گزشتہ روز کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی گئی تھی۔