کلر سیداں: شوہر کے قتل میں ملوث اہلیہ اپنے ساتھی سمیت گرفتار


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) تھانہ کلر سیداں کے علاقے میں 4 روز قبل ہونے والی ڈکیتی معہ قتل کے واقعے میں مقتول کی اہلیہ ہی قاتلہ و منصوبہ ساز نکلی، آشنا کے ساتھ خاوند کو قتل کیا بعدازاں واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا۔چار روز قبل حساس ادارے میں تعینات عابد حسین اپنی اہلیہ ندا کے ہمراہ سسرال سے گھر واپس جا رہا تھا کہ مسلح ملزمان نے اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مقتول کی اہلیہ ندا نے واقعے کو ڈکیتی قرار دیا اور پولیس کو بتایا کہ راستے میں جاتے ہوئے بیگ گرا جو اٹھانے کے لیے رکے تو ڈاکوؤں نے واردات کے دوران خاوند کو قتل کر دیا۔
مقدمہ مقتول کی اہلیہ کے بیان پر ہی درج کرکے راولپنڈی پولیس کے آرگنائز کرائم سیل نے تفتیش شروع کی اور معاملہ مشکوک ہونے پر مقتول کی اہلیہ کو شامل تفتیش کیا تو ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا جس کے انکشافات کی روشنی میں اس کے آشنا زاہد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول عابد حسین کی ایک سال قبل ملزمہ ندا سے شادی ہوئی تھی، عابد حسین حساس ادارے میں ملازم اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، مقتول کی اہلیہ ندا اور آشنا زاہد نے منصوبہ بندی سے عابد حسین کو قتل کیا جبکہ قتل کی واردات کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ ملزمہ ندا اور ملزم زاہد شادی سے پہلے ایک جگہ نوکری کرتے تھے جہاں پر دونوں کے تعلقات استوار ہوئے۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واردات ٹریس کرنے پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ سی پی او خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتا۔

Recent Posts

ملک میں پری مون سون کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ڈی جی موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں پری مون…

1 min ago

مالی سال 2024 میں معیشت کا حجم، فی کس آمدنی بڑھ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) اور فی کس آمدنی…

3 mins ago

سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کی لہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سورج آگ برسانے لگا، سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں…

10 mins ago

توشہ خانہ گاڑی ریفرنس: نواز شریف کی بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف، یوسف…

11 mins ago

غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈرز کی خریدو فروخت پر پابندی عائد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اوگرا نے غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈرز کی خریدو فروخت پر پابندی عائد…

16 mins ago

بشام حملے میں ہلاک چینی باشندوں کیلئے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالرز زر تلافی دینے کی سمری تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشام میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں ہلاک چینی باشندوں کے لیے…

18 mins ago