8 فروری کو پی پی کامیاب ہوگی، بلاول وزیراعظم بنیں گے، مراد علی شاہ


سیہون (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 8 فروری کو پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے . سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو لاہور، لاڑکانہ اور قمبر سے الیکشن لڑ رہے ہیں .

پیپلز پارٹی مخالف پانچ سال گم ہوجاتے ہیں اور الیکشن میں ظاہر ہوتے ہیں .
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ حالات کبھی بہتر نہیں ہوتے، دہشتگردی کا مسئلہ ملک میں ہے . پیپلز پارٹی دہشتگردوں کے نشانے پر رہی ہے . اگر الیکشن ملتوی ہوئے تو دہشتگرد کامیاب ہوجائیں گے .
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے نانا اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو پورا کریں گے . مولانا فضل الرحمان پر حملےکی شدید مذمت کرتا ہوں .

. .

متعلقہ خبریں