لوگ بولڈ کپڑے پہننے پر میری تصاویر میرے بھائی کو ٹیگ کرتے ہیں: حمائمہ ملک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ دیگر بہت سی اداکارائیں ہیں جو ان سے زیادہ بولڈ کپڑے پہنتی ہیں لیکن انہیں کوئی کچھ نہیں کہتا میری تصاویر کے کمنٹس میں لوگ میرے بھائی کو ٹیگ کرتے ہیں۔جیو کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ میں دارو کے کردار سے سب کے دل جیتنے والی اداکارہ نے گزشتہ دنوں یوٹیوبر کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔
دوران پروگرام لباس کے باعث ان پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ ان کی تصویروں پر کمنٹس کرکے ان کے بھائی اداکار فیروز خان کو مینشن کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اپنی بہن کو دیکھو یا اُس کی تصویروں پر مجھے مینشن کرتے ہیں کہ اپنے بھائی کو دیکھ لو۔
اداکارہ نے کہا کہ ٹھیک ہے میرا بھائی دیندار شخص ہے، وہ سوشل میڈیا پر زیادہ تر چیزیں نہیں دیکھتا لیکن لوگوں کو بھی سوچنا چاہیے کہ میں اور میرا بھائی دو الگ الگ شخصیات ہیں اور ہم دونوں کی ترجیحات الگ الگ ہیں، میں اپنی غلطیوں کی خود ذمہ دار ہوں اور وہ بھی اپنے اعمال کا خود جوابدہ ہے۔
حمائمہ ملک نے مزید کہا کہ نہ جانے کیوں لوگ صرف مجھے ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ دوسری کئی اداکارائیں ایسی ہیں جو عام زندگی میں بولڈ ڈریسنگ کرتی ہیں، اپنی شادی پر لہنگا چولی پہنتی ہیں لیکن وہ نظر نہیں آتی صرف میں ہی نظر آتی ہوں۔ واضح رہے کہ حمائمہ ملک دیگر اداکاراؤں کے حوالے سے گفتگو کرتےہوئے کسی کا نام نہیں لیا۔