مہوش حیات کی سنہری جیکٹ میں قہر ڈھاتی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم


لاہور(قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی سنہری جیکٹ میں قہر ڈھاتی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات نے ایک برانڈ کی جیکٹ کے لیے فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر اداکارہ کے چرچے ہونے لگے۔
مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے تاروں سے بھری چمکدار سنہری جیکٹ زیب تن کر رکھی ہے جس میں وہ مختلف پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔
چمکدار جیکٹ میں مہوش حیات نے بولڈ میک اپ کا اضافہ کیا، اداکارہ کے اس گلیمرس لک پر ان کے مداح دل ہار بیٹھے اور مہوش کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔