میئر کراچی نے مین ہولز پر ڈھکن لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا


کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں کھلے مین ہولز پر کورز رکھنے کی مہم کا آغاز کر دیا۔مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں وسطی، غربی، کیماڑی اور کورنگی میں اور دوسرے مرحلے میں باقی کے اضلاع میں مین ہولز کورز مہم چلائی جائے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ متعلقہ افسر اور یوسی چیئرمین کی نگرانی میں مین ہولز کے کورز لگائے جائیں گے۔
میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ نکاسیٔ آب کی بہتر سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیحات ہیں، جس کی بہتری کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔