احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پھر ریٹائرمنٹ تک رخصت مانگ لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پھر طبی بنیادوں پر رخصت مانگ لی . جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی .

انہوں نے درخواست لکھ کر کہا ہے کہ 14 مارچ کو ریٹائرمنٹ تک رخصت دی جائے . اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست وصولی کی تصدیق کردی . اس سے قبل بھی جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست دی تھی لیکن طبیعت بہتر ہونے پر انہوں نے اپنی درخواست واپس لے لی تھی . واضح رہے کہ جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا ہے . . .

متعلقہ خبریں