شہباز شریف سے کہتے ہیں عطا تارڑ کو لگام دیں، پیپلز پارٹی


لاہور (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے کہتے ہیں عطا تارڑ کو لگام دیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے دفتر سے 3 کارکنوں کو اغوا کیا گیا، ہم خاموش ہیں کہ الیکشن پُرامن ہو، نواز شریف اور شہباز شریف کو اس عمل کا نوٹس لینا چاہیے اور اس حملے کی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔
اس موقع پر شہلا رضا نے کہا کہ اب ہم تیار ہیں، اب یہ ہمارے دفتر آکر دکھائیں، اب جیالے ان کا راستہ روکیں گے، ہمارے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے، ہمارے بینرز اتارے جارہے ہیں۔
شہلا رضا نے کہا کہ آپ سمجھتے ہیں آپ کی بات ہوگئی لیکن عوام سے آپ کی بات نہیں ہوئی، عطا تارڑ کس قانون کے تحت دفتر میں داخل ہوئے، شکست آپ کا مقدر ہے، سندھ میں کوئی آپ کا امیدوار نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے ہم تیار ہیں آپ کو جواب دیا جائے گا، آپ اب ہمارے دفتر آکر دکھائیں۔