سونے کی قیمت پھر چڑھ گئی، نیا ریٹ کیاہے؟
کراچی (قدرت روزنامہ) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 400 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1115 روپے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 99 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 300 روپے فی تولہ اضافہ دیکھا گیا تھا۔