اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اہم معاملات پر مشاورت کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت دی جائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسد قیصر، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور فیض الرحمان کو ملاقات کی اجازت دی جائے .
..