لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے . گزشتہ روز حارث رؤف کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے .
ٹیم کے ترجمان کا بتانا ہے کہ حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں . ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ہمارے بولنگ اٹیک کا اہم رکن تھے، ان کی کمی محسوس کی جائے گی .
ثمین رانا نے کہا ہے کہ پاکستان کا اثاثہ ہونے کہ وجہ سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے . یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ 2 وکٹ سے جیت لیا تھا . لاہور قلندرز کا 176 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے آخری گیند پر حاصل کیا تھا .